کندھکوٹ، کشمور، قنبر میں دشمنی، زمین کے تنازع پر3افراد قتل
تھانہ درانی مہر کے قریب مہر برادری کے 2گروپوں میں گولیاں چلیں، بہار نشانہ بناکشمور میں کوش، قنبر میں سید برادری کے 2گروہ لڑپڑے ، برکت، عبداللہ جاں بحق
لاڑکانہ، کندھکوٹ، کشمور (نمائندگان) دیرینہ دشمنی اور زمین کے تنازعات پر قنبر، کشمور اور کندھکوٹ میں 3افراد کو قتل کردیا گیا۔ قنبر کے قریب مہی مکول تھانے کی حدود گاؤں حاکم شاہ تھانریو میں سید برادری کے دو گروپوں میں زرعی زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ شاہ ان کے دو بیٹے رضوان شاہ اور ثناء اللہ شاہ شدید زخمی ہوگئے ، پولیس نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں 52 سالہ عبداللہ شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، اس حوالے سے مقتول کے رشتہ دار امیر شاہ نے بتایا کہ فتھن شاہ کے گروپ نے زمین کے تنازع پر مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیا۔
کندھکوٹ کے قریب تھانہ درانی مہر کی حدود میں زمین کے تنازع پر مہر برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیااور دوسرا زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بہار مہر کے نام سے ہوئی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا، واقعے کے بعد فریقین میں کشیدگی برقرار ہے ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، تاہم واقعہ کا مقدمہ درج ہوا تھانہ کوئی گرفتاری ہوئی۔ کشمور کے گاؤں اٹل خان میں کوش برادری کی فائرنگ سے ایک شخص برکت مزاری جاں بحق ہوگیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا، آخری اطلاعات کے مطابق کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments