تھرپارکر:بچوں کے جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کوقتل کردیا
تھرپارکر(نامہ نگار)گاؤں بھکوؤ میں بچوں کی معمولی بات پر ملزم امرت میگھواڑ نے اپنے بڑے بھائی پمن میگھواڑ کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
زخمی کو سول اسپتال مٹھی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بعد ازاں متوفی کی لاش سول اسپتال مٹھی منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments