شادی کیلئے جانے والے 2 ہم جنس پرست آف لوڈ

شادی کیلئے جانے والے 2 ہم جنس پرست آف لوڈ

مسافرتھائی لینڈ جاکر شادی اور بعد ازاں یورپ میں رجسٹر کرانا چاہتے تھےمسافرشاہد مظفر گڑھ اور خلیل سیالکوٹ کا رہائشی ہے ،ایف آئی اے امیگریشن

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے ہم جنس شادی کے ارادے سے تھائی لینڈ کے راستے یورپ جانے والے دو پاکستانی مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی شناخت مظفر گڑھ کے رہائشی شاہد اور سیالکوٹ کے رہائشی خلیل کے نام سے ہوئی، دونوں پاکستانی پاسپورٹس اور سیاحتی ویزوں پر تھائی لینڈ جانے والے تھے ۔ ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن جانچ پڑتال کے دوران شاہد نے بتایا کہ وہ طویل عرصے تک یورپ میں مقیم رہا ہے اور خلیل کے ساتھ تھائی لینڈ جا کر ہم جنس شادی کرنا چاہتا ہے جسے بعد ازاں یورپ میں رجسٹر کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق دوسرے مسافر خلیل نے بھی سفر کے بیان کردہ مقصد کی تصدیق کی۔ اس نے بتایا کہ شاہد سے اس کی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں رابطے میں رہے ۔ خلیل کے مطابق شاہد اسے ماہانہ تقریباً 60 ہزار روپے مالی معاونت بھی فراہم کرتا رہا ہے اور دونوں یورپ میں اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کے بیان کردہ سفری مقصد، تھائی لینڈ کے دورے کی نوعیت اور ممکنہ طور پر آگے یورپ جانے کے ارادے کے حوالے سے مزید جانچ پڑتال ضروری سمجھی گئی۔ا امیگریشن حکام مسافروں کے سفری دستاویزات  کی جانچ پڑتال متعلقہ قوانین کے مطابق کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...