کے پی میں گورنر راج سے عوام مضطرب ہونگے ، تنظیم اسلامی

کے پی میں گورنر راج سے عوام مضطرب ہونگے ، تنظیم اسلامی

ملک کوسیاسی افراتفری کی طرف دھکیلنے سے ہرصورت گریز کیا جائے ، شجاع الدیندہشت گردی کاخاتمہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے ممکن، بیان

دادو (نامہ نگار)ملک کو سیاسی افراتفری کی طرف دھکیلنے سے ہر حال میں گریز کیا جائے ۔ منتخب صوبائی حکومت کو برخاست کرکے گورنرراج نافذ کرنے سے عوام میں اضطراب بڑھے گا۔ دہشت گردی کا خاتمہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے ہی ممکن ہے ۔ عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور پھر گورنر راج نافذ کرنے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی مختلف صوبوں میں کئی مرتبہ ایمرجنسی اور گورنر رائج نافذ کیے گئے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ان اقدامات کا ہمیشہ منفی نتیجہ ہی نکلا۔

عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت کو گھر بھیجنے سے نہ صرف سیاسی افراتفری پھیلتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے ۔ جس ملک میں عوامی اضطراب بڑھ جائے اس کی سلامتی خطرہ میں پر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ ملک میں جاری دہشت گردی کی کئی وجوہات ہیں جن میں ماضی اور حال کی حکومتوں کی اپنی غلطیاں اور بھارت جیسے دشمن ہمسایہ ملک کی ریشہ دوانیاں سرِ فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کر دیا تھا کہ بھارت پاکستان میں جاری دہشت گرد نیٹ ورک کا اصل سرپرست ہے ۔ لیکن افسوس کہ کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی سزائے موت پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...