ڈبل ڈیکر بسوں کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ پہنچ جائے گی
چین کی ہائیگر بس کمپنی کے نمائندوں کی سینئر وزیر کو یقین دہانیمعیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح،شرجیل میمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر، جدید اور ماحول دوست بنانے کے لیے کوشاں ہے ، جبکہ بسوں کی پہلی کھیپ نومبر 2026 تک کراچی پہنچ جائے گی۔ اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شنگھائی میں بس مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سینئر وزیر سے یوٹونگ بس مینوفیکچرر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر رابن شین نے ملاقات کی، جس میں کمپنی کی جانب سے سندھ میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے لیے تعاون اور معاونت کی پیشکش کی گئی۔ شرجیل انعام میمن نے ہائیگر بس کمپنی کے نائب صدر لیو ژینگ سے بھی ملاقات کی۔
جس میں کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کو فعال بنانے کے لیے ان کی فراہمی کا عمل تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر کمپنی کے نمائندوں نے شرجیل میمن کو یقین دہانی کرائی کہ بسوں کی پہلی کھیپ نومبر 2026 میں فراہم کر دی جائے گی۔اس موقع پر سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی سمیت پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر کام کر رہی ہے ۔ بی آر ٹی کی مختلف لائنوں کو فعال اور آپریشنل بنانا اور عوام کو جدید، مؤثر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا فروغ حکومتِ سندھ کی پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments