گھوٹکی:فصل کھانے پر کلہاڑی سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی گئی
گھوٹکی (نمائندہ دنیا) گھوٹکی میں آندل سندرانی تھانے کی حدود میں فصل کھانے کے معاملے پر مبینہ طور پر گائے کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔
واقعہ کے خلاف متاثرہ مالک نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ مالک کے مطابق اس کی گائے ایک زمیندار کی زمین سے گھاس کھا رہی تھی کہ مبینہ طور پر نواب سندرانی اور ارشاد سندرانی نے گائے پر کلہاڑی سے وار کرکے اس کی ٹانگ کاٹ دی، جس کے باعث بے زبان جانور شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لے کر مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments