لاڑکانہ:2 افغانوں، 2 مبینہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج

لاڑکانہ:2 افغانوں، 2 مبینہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے سکھر زون نے فارنرز ایکٹ کے تحت 2 افغان شہریوں اور ان کے 2 مبینہ سہولت کاروں کے خلاف کمپوزٹ سرکل کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جیکب آباد کے رہائشی افغان شہریوں اور ان کے مبینہ مقامی سہولت کاروں کے خلاف فارنرز ایکٹ کی دفعات اور پی پی سی کی دفعات کے تحت 23 اکتوبر کو کنزیومر پروٹیکشن جج و جوڈیشل مجسٹریٹ جیکب آباد کے حکم پر درج کیا گیا۔ حکام کے مطابق عدالتی حکم نامے میں قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں غلام ربانی ولد معراج الدین اور عاصم ولد امین اللہ شامل ہیں، جنہیں ایف آئی آر میں افغان شہری ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مبینہ مقامی سہولت کاروں میں دوست علی اور محمد خان کے نام شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...