سندھ کا ایک انچ بھی کسی کو دینے نہیں دیں گے ،ایس ٹی پی

سندھ کا ایک انچ بھی کسی کو دینے نہیں دیں گے ،ایس ٹی پی

نئے صوبوں کے قیام کی کسی بھی تجویز کی سختی سے مخالفت کرتے رہیں گے عوام یکم نومبر کاجلسہ کامیاب بنائیں، ڈاکٹر احمد نوناری و دیگرکی پریس کانفرنس

بلڑی شاہ کریم(نمائندہ دنیا) سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے یکم نومبر کو ٹنڈو محمد خان میں ’’سندھ میری ماں‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے پریس کلب بلڑی شاہ کریم پہنچ کر پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر احمد نوناری، سلیم میمن، سارنگ شاہ، اقبال حاجانو، اکبر بھٹو، عثمان سومرو، عظیم سٹھیو اور دیگر نے کہا کہ یکم نومبر کو پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ٹنڈو محمد خان میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں سندھ کے حقوق، وحدت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔ایس ٹی پی رہنماؤں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے سندھ سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی کسی بھی تجویز کی ان کی جماعت سخت مخالفت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ ہماری ماں ہے اور سندھ کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو دینے نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا سندھ کی وحدت، وسائل اور زمین کے تحفظ کیلئے پارٹی اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتی رہے گی۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’’سندھ میری ماں‘‘کے عنوان سے یکم نومبر کو ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...