اقرارالحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اقرارالحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جسے ان کے وکیل نے سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے اہم حقائق کو نظر انداز کیا۔ اقرار الحسن پر سائبر دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے ، تاہم این سی سی آئی اے نے مبینہ قابل اعتراض مواد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...