لڑکیوں کے موبائل فون چوری کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گڈاپ کے فارم ہاؤس میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم بابر عرف سلمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے اب تک 40 موبائل فون برآمد کیے جاچکے ہیں، جبکہ مزید موبائل فون کی برآمدگی اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق یکم اکتوبر کو ملزمان نے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا تھا، ملزم بابر عرف سلمان 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہوگیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments