بیوروکریسی نے عجیب روش اپنائی ہوئی ہے ،ہائیکورٹ

 بیوروکریسی نے عجیب روش اپنائی ہوئی ہے ،ہائیکورٹ

عدالت معاملے کا حل چاہتی ، محکمہ تعلیم نجانے کیا چاہتا ،جسٹس محمد سلیم جیسر دہلی اسکول عمارت کے قبضے کی حوالگی کیس میں محکمہ تعلیم کے عدم تعاون پر برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت کے قبضے کی حوالگی سے متعلق کیس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے عدم تعاون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو ایک بار پھر مل بیٹھ کر قابل عمل حل تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محمد سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ بیوروکریسی نے عجیب روش اپنائی ہوئی ہے ، عدالت معاملے کا حل چاہتی ہے ، محکمہ تعلیم نجانے کیا چاہتا ہے ۔ عدالت نے واضح کیا کہ معاملہ ملکیت کا نہیں بلکہ عدالتی ڈگری پر عمل درآمد کا ہے ۔ بیرسٹر اسد احمد نے بتایا کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کی گئی، تاہم محکمہ تعلیم نے ڈگری کے باوجود زمین کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث مفاہمت کی کوشش بے سود رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے معاملے کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ہیں، جن کے تحت دہلی اسکول و کالج کے بلاک سی اور ڈی مکمل طور پر ایسوسی ایشن کے حوالے کیے جائیں جبکہ بلاک اے اور بی کے کرائے کی تجدید کرکے وہاں تعلیمی ادارے حکومت چلائے ، جس سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان مقابلے کی فضا پیدا ہوسکے گی۔ وکیل کے مطابق دہلی اسکول و کالج چار بلاکس پر مشتمل تعلیمی کمپلیکس ہے اور عدالت کے حکم پر بلاک سی کا قبضہ ایسوسی ایشن کو دیا گیا تھا، تاہم بعد میں محکمہ تعلیم نے بلاک سی پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...