منکی پاکس کا ایک اورکیس آگیا،تعداد 100سے زائد
خاتون کو دو روز قبل نیپا اسپتال لایا گیا ،انتہائی نگہداشت وارڈمیں منتقل وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی زیرِ صدارت اجلاس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کراچی کی رہائشی خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس تیزی سے سرائیت کررہا ہے ،کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو دو روز قبل تشویشناک حالت میں نیپا اسپتال لایا گیا تھا منکی پاکس کی تشخیص کیلئے مریضہ کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے ۔ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔نیپا اسپتال ترجمان سندھ انفکشیس ڈیزیز اسپتال نیپا میں 7 منکی پاکس کے مریض زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک منکی پاکس سے 98 کیسز اور 12اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔دوسری جانب منکی پاکس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کیسز کی نگرانی، مشتبہ مریضوں کی بروقت نشاندہی اور رپورٹنگ کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈویژن، ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر آف پیتھالوجی اور ڈائریکٹر صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری سندھ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments