عمرہ ویزا کی آڑ میں غیرقانونی امیگریشن کی کوشش ناکام

عمرہ ویزا کی آڑ میں غیرقانونی امیگریشن کی کوشش ناکام

جعلی اطالوی ریزیڈنس پرمٹس اور ایگزٹ اسٹیمپس کی نشاندہی پرکارروائی سعودیہ سے واپس آئے دو بھائی مزید تحقیقات کیلئے اے ایچ ٹی سی کے حوالے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی اطالوی ریزیڈنس پرمٹس اور ایگزٹ اسٹیمپس کی نشاندہی کرتے ہوئے عمرہ ویزا کی آڑ میں غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران سعودی عرب سے واپس آئے سیالکوٹ کے دو بھائیوں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافر 6 اکتوبر 2026ء کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے ۔ مسافروں نے بیان دیا کہ ان کے والد غلام میران اور اٹلی میں مقیم ایجنٹ طیب نے ان کے لیے غیر ملکی سفری دستاویزات کا انتظام کیا تھا۔ منصوبے کے تحت دونوں بھائیوں نے کوسوو پہنچ کر پناہ کی درخواست دینا اور وہاں سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی، جس کے لیے ایجنٹ کو 12 لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق کوسوو کے امیگریشن حکام نے بھی مذکورہ پرمٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دونوں مسافروں کو داخلے سے روک دیا اور واپس بھیج دیا۔کراچی ایئرپورٹ پر تفصیلی جانچ کے دوران ایک مشتبہ اطالوی ریزیڈنس پرمٹ، واٹس ایپ چیٹس سے متعلق معلومات، کوسوو میں ہوٹل کی بکنگ کی دستاویزات اور 550 یورو بھی سامنے آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...