وزیر صنعت و تجارت سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر، سندھ سیکریٹریٹ میں مصروف دن گزارا، جہاں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و مشکلات دریافت کیے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے بروقت احکامات جاری کیے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وفود کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments