ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
عدالت کا ملزمان کو 10 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن کی عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے ملزمان کو 10 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنا اور برآمد ہونے والی ڈیوائسز کا فرانزک کرانا ہے ، اس لیے مزید 12 روزہ ریمانڈ دیا جائے ۔ ملزمان کے وکلا شہاب سرکی اور جام خضر ایڈووکیٹس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے اور جسمانی ریمانڈ کا مقصد تشدد کرکے اگلوانا ہے ۔ عدالت آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ سنائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments