نوڈیرو:شاہنواز ریلوے اسٹیشن کی انسپکشن، قابضین کو کوارٹر چھوڑنے کا حکم
نوڈیرو(نمائندہ دنیا)شاہنواز ریلوے اسٹیشن کی سالانہ انسپیکشن کے سلسلے میں ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کا دورہ کرکے مختلف امور کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے سرکاری کوارٹرز پر قابض افراد کوماہانہ کرایہ ادا نہ کرنے پر 2 روز کے اندر کوارٹرز خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ، ڈی ایس ریلوے فرمان غنی کے مطابق شاہنواز ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ملازمین کیلئے مجموعی طور پر 18 کوارٹرز موجود ہیں، جن میں سے 4 کوارٹرز کنڈم قرار دیے جاچکے ہیں، 5 کوارٹرز ریلوے ملازمین کے زیرِ استعمال ہیں، جبکہ 9 کوارٹرز پر غیر قانونی قبضے کی نشاندہی ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments