ملک میں عدالت، انصاف، قانون کا جنازہ نکل چکا، حلیم عادل

ملک میں عدالت، انصاف، قانون کا جنازہ نکل چکا، حلیم عادل

عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں عدالت، انصاف اور قانون کا جنازہ نکل چکا، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے جن خدشات کا اظہار کیا تھا، انہیں سمجھا نہیں گیا، آج ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا گیا ہے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ملک میں قانون کی حکمرانی کے بجائے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام دکھائی دے رہا ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے غیر قانونی تھری ایم پی او کے بعض مقدمات میں ریلیف دیا تو ایف سی سی نے ہائیکورٹ کی سماعت کے اختیار پر سوال اٹھا دیا۔

اگر ہائیکورٹس بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمات نہیں سن سکتیں تو عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں اور شہریوں کی داد رسی کون کرے گا؟ حلیم عادل نے مزید کہا ایک صوبے کے وزیراعلیٰ، اسپیکر، ارکان اسمبلی، سابق وزرا اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملات پر عدالتوں میں شنوائی نہیں ہو رہی، سیاسی کارکن جیلوں میں قید ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے راستے بھی بند کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت سے روکنے کے فیصلے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب انصاف کے لیے جرگوں یا عالمی عدالتوں کا رخ کیا جائے ؟ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...