ناکہ پر گاڑیوں کی چیکنگ، 1400 لٹر جعلی دودھ تلف
تھہ شیخم(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور کی سربراہی میں۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور کے داخلی و خارجی راستے پر ناکہ لگا کر متعدد دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1400لٹر جعلی دودھ موقع پر تلف کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے ،جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتا ہے ، صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔