موج دریا بخاریؒ اور بابا شاہ چراغ ؒ کے عرس کا افتتاح
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت موج دریا بخاریؒ کے 462 ویں اور حضرت عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ ؒ کے 396 ویں عرس کا افتتاح رسم چادر پوشی سے کرتے ہوئے کہا۔۔۔
انتہا پسندی اور تشدّد کے خاتمے کے لئے صوفیا کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنا ضروری ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے اس موقع پراوقاف کی طرف سے جاری ڈینگی آگا ہی مہم کی تشہیر کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، مولانا مختار احمد ندیم، ایڈ منسٹریٹر اوقاف ایاز لاشاری بھی موجود تھے۔