کرغزستان سے تجارت پر نشست
لاہور (خبر نگار)پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفیر کیلچ بیگ سلطان نے کہا ہے کہ کرغزستان میں تعلیم آرٹس تجارت سمیت بہت سے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔۔۔
پاکستانی کاروباری طبقے کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔وہ کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں صدر کرغزستان کے حالیہ دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات میں پیشرفت بارے فکری نشست سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔صدارت کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے صدر ڈاکٹر شاہد حسن نے کی ۔دیگر مقررین میں چیئرمین کرغزستان ٹریڈ ہائوس مہر کاشف یونس،پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی ، ڈاکٹر افتخار بخاری ،میڈم سویتلانہ ،شاہد اقبال نے بھی باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیا ۔ کرغز سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر نے باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے سلسلے میں جو اہداف مقرر کر رکھے ہیں ا کے حصول کیلئے پر عزم ہیں، کاروباری ویزہ اجرامیں بھی آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔