پتوکی :زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

پتوکی :زیر تعمیر گھر کی چھت  گرنے سے 5 افراد زخمی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی کے علاقے اتفاق اڈے کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت گر نے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

چھت لکڑی اور بانسوں سے تیار کی جارہی تھی اچانک ایک گاڈر ٹوٹ گیا چھت گرنے پر گھر میں موجودلائبہ 2سالہ عدنان 35سالہ شمع بی بی 14 سالہ شیر علی اور 28سالہ غلام فاطمہ زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو طبی امداد دیکر رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں