پی ٹی آئی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ـ:میاں افضال حیدر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر ودیگررہنمائوں نے انصاف یوتھ ونگ سٹی شیخوپورہ کے نومنتخب صدر عدیل گجر کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔
تقریب میں یوتھ ونگ سٹی شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری عدنان وڑائچ، سینئر نائب صدر شیخ مدثر، مرزا نعمان بیگ، ذیشان بھٹی، سیٹھ بلال، عمر دانیال، مرزا احسان و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر میاں افضال حیدر نے کہا پی ٹی آئی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور بانی پی ٹی آئی نا صرف جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان ہونگے۔