ریسکیو 1122 کا سپورٹس گالا
موڑکھنڈا(نامہ نگار)میونسپل کرکٹ سٹیڈیم میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے سپورٹس گالا کا انعقا، قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار نے کی۔
ریسکیو ٹیموں میں کرکٹ ،رسہ کشی ،بیڈ منٹن اور لڈو کے میچزہوئے ۔ اکرم پنوار نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اوراعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ریسکیورز میں انعامی ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔