ایس پی انویسٹی گیشن سے ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ملزم نعمان قیصر کے نامعلوم مقدمات میں نامزد کرنے کا معاملہ، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن سے نعمان قیصر کے خلاف درج مقدمات کی۔۔
تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایس پی انوسٹی گیشن 2جنوری کو مکمل تفصیلات فراہم کریں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد رمضان نے دلائل دئیے ، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مخالفین کے ایما پر نعمان قیصر کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کیا جارہا ہے۔