میٹرز خریداری میں بے ضابطگیاں ،تحقیقا ت کادائرہ وسیع

 میٹرز خریداری میں بے ضابطگیاں ،تحقیقا ت کادائرہ وسیع

گیپکو ،فیسکو اور میپکو سے ٹینڈرز کا ریکارڈ طلب،ایف آئی اے کا نوٹس جاری

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )اے ایم آئی میٹرز کی خریداری میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور زون نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،گیپکو ،فیسکو اور میپکو سے بھی ٹینڈرز کا ریکارڈ طلب، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور زون نے لیسکو کے بعد فیسکو، میپکو اور گیپکو سے بھی ٹینڈرز کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا،فیسکو، گیپکو اور میپکو کے سی ای اوز کو ریکارڈ فراہمی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایف آئی اے نے اے ایم آئی میٹرز کے مبینہ غیر قانونی کنٹریکٹ سے متعلق انکوائری تیز کرتے ہوئے تفصیلی ریکارڈ طلب کیا ہے مراسلے میں کہا گیا کہ انکوائری نمبر 287/2025 کے تحت مبینہ دھوکہ دہی، جعل سازی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹینڈرز میں غیر قانونی شمولیت، کاموں کے غیر قانونی ٹھیکے ، جعلی بینک گارنٹیز اور تحلیل شدہ کمپنیوں کے ذریعے کاروبار جاری رکھنے جیسے سنگین الزامات زیرِ تفتیش ہیں۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پری کوالیفکیشن، ٹینڈرز، بولی دستاویزات، کمیٹی کارروائیوں، منظوریوں اور انضمام سے متعلق تمام ریکارڈ فوری طور پر فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں