نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تمام پائلیں مکمل

نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تمام پائلیں مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تمام سو فیصد پائلیں مکمل کر لی گئیں۔ پلازہ کی 452 پائلیں مکمل، کیپ بیم بھی مکمل کر لیے گئے۔

نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی کھدائی کا عمل دن رات جاری ہے ۔ٹیپا ٹیمیں منصوبے کو اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ منصوبے کا مجموعی طور پر 22 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں