ایل ڈی اے‘پیرا باہمی تعاون کیلئے جلد معاہدہ کریگا

ایل ڈی اے‘پیرا باہمی تعاون کیلئے جلد معاہدہ کریگا

کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے انفورسمنٹ میں بہتری آئیگی:ڈی جی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی پیرا کیپٹن (ر)فرخ عتیق خان اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرزجوہر ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایاگیاکہ ایل ڈی اے اور پیرا باہمی تعاون کے لیے جلد ایم او یو سائن کرے گا۔اس ایم او یو کے تحت ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کے لیے پیرا کی خدمات بھی حاصل کر سکے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ا یل ڈی اے اور پیرا کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے انفورسمنٹ میں بہتری آئے گی۔ فرخ عتیق خان نے کہاکہ پیرا اور ایل ڈی اے ڈیجیٹل میکانزم کے تحت باہمی کوآرڈینشن سے آپریشن کر سکیں گے ۔ پیرا کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایاگیاکہ ایل ڈی اے ایکٹ کو پیرا کے شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے ۔پیرا اور ایل ڈی اے کے قوانین کا جائزہ لے کر قوانین کے مطابق کارروائیاں کی جائیں گی۔اجلاس میں پیرا فورس کی ورکنگ اور آپریشنل امور بارے بھی بریفنگ دی گئی۔فیصلہ کیاگیاکہ پیرا اور ایل ڈی اے کی لیگل اور ٹیکنیکل ٹیمیں مل کرجلد لائحہ عمل تیار کریں گی۔اجلاس میں پیرا کے افسران اورایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی یوپی،چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانرز، سینئر لیگل ایڈوائزر اور چیف میٹرو پولیٹن نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں