شاہدرہ :لڑکی کو چھیڑنے والاموٹرسائیکل سوار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کا خاتون کے ساتھ دست درازی اور ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ہیلمٹ سے منہ چھپائے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی.
جس پر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دو دن کی کاوش سے اوباش ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا ۔