تعلیمی سال میں40دن باقی، عارضی اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ زیر التوا
لاہور(عاطف پرویز سے )تعلیمی سال کے اختتام میں صرف40دن باقی رہ گئے مگر پنجاب کے سرکاری سکولوں میںساڑھے بارہ ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کا۔۔۔
معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے ۔ انٹرویوز کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر امیدوار پریشان ہیں۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے باوجود انہیں نوٹیفکیشن نہیں مل رہے ۔ کئی ماہ گزرگئے ،فوری نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں۔ ماہرین کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی نہ کی گئیں تو نا صرف مارچ سے امتحانی نظام متاثر ہوگا بلکہ یکم اپریل سے نئے تعلیمی سیشن میں بھی تدریسی خلا پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔