لاہور سمیت بیشتر شہروںمیں آلودگی کی دبیز تہہ برقرار
لاہور(سہیل احمد قیصر)لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں آلودگی کی دبیز تہہ بدستور برقرار، جنوری کے۔۔۔
20دنوں میں پنجاب کا اوسط اے کیو آئی 2سو سے 3سو کے درمیان رہا جو کافی خطرناک قرار دیا جاتا ہے جبکہ حکومتی دعوؤں کے مطابق صورتحال گذشتہ سال کی نسبت بہت بہتر رہی ہے ۔ لاہور سمیت بیشتر بڑے شہر بدستور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد و دیگر شامل ہیں۔ 17سے 19جنوری کے دوران پنجاب میں آلودگی کا اوسط تناسب سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رواں ماہ لاہور بھی متعدد مواقع پر دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا ، گذشتہ روز بھی یہ 478 کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا ۔