عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع آج ہوگا
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام سلسلہ راشدیہ قادریہ کا سالانہ روحانی اصلاحی اجتماع بعد بعد نماز تراویح مرکز اہل حق جامع مسجد شیرانوالہ درازہ لاہور میں ہوگا ۔۔۔۔
محفل درود شریف ،حمد و نعت،مجلس ذکر اور اجتماعی دعا ہوگی۔اجتماع سے عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا میاں اجمل قادری،مولانا احمد علی ثانی، مولانا عمیر عبدالہادی،مولانا حافظ اشرف گجر،مولانا قاسم خان، علامہ زبیر عابد اور مولاناعبداللہ مدنی سمیت دیگر علما خطاب کرینگے ۔