خاتون کیساتھ ٹک ٹاک بناکر وائرل کرنے پرڈرائیور کانسٹیبل معطل
لاہور(کرائم رپورٹر ) پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ڈرائیور کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔
۔ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل ظفر اقبال نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ڈرائیور کانسٹیبل کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کے حکم سے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔