محلے داروں میں جھگڑا تشدد سے میاں بیوی زخمی
الہ آباد (نمائندہ دنیا ) الہ آباد کے نواحی علاقے دربار شیخ علم دین میں مشتبہ چور کو پکڑنے کے دوران اہلِ محلہ کے۔۔۔
درمیان بحث شروع ہوئی جس پر محلہ داروں نے اگلے روز صلح کیلئے دونوں فریقین کو اکٹھا کیا تو علی مشتاق اور عبدالرؤف وغیرہ نے صلح کے بہانے عبدالرزاق کے ساتھ دوبارہ گلی میں تلخ کلامی شروع کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اس دوران مشتعل افراد نے عبدالرزاق اور اسکی بیوی آسیہ پر وحشیانہ تشدد کیا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔