ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،سکول کے باہر کھڑا بچہ جاں بحق

ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،سکول کے باہر کھڑا بچہ جاں بحق

چوکیدار اسحاق کے 8سالہ بیٹے فیضان کو ہسپتال منتقل کیاگیا ، جانبر نہ ہوسکا

 ننکانہ صاحب(خبر نگار )تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن بچہ فیضان احمد جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے منڈی فیض آباد کے مقامی سکول کے سکیورٹی گارڈمحمد اسحاق کا 8سالہ بیٹا فیضان احمد سکول کے باہر کھڑا تھاکہ تیز رفتارٹریکٹر نے بچے کو کچل ڈالااور ڈرائیور فرار ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے بچے کے والد محمد اسحاق کی درخواست پر ڈرائیور عثمان اور ٹریکٹر مالک سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں