رمضان پیکیج میں کٹوتی پر 3افراد کیخلاف مقدمات ،1گرفتار
سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دو دکانیں سیل ،ہزاروں جرمانے عائدکئے
قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول مرزا زاہد بیگ کی رمضان پیکیج میں کٹوتی کرنے والوں اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں، رمضان پیکیج میں کٹوتی پر 3افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج، ایک شخص کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس جبکہ گراں فروشی پر دو دکانیں سیل اور سبزی وفروٹ کے شاپ کیپرز کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے ۔