دہشتگردی :علما کونسل کا افغان عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج

 دہشتگردی :علما کونسل کا افغان  عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج

لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل نے افغان عبوری حکومت کے ذمہ داران کو دہشتگردی پرمناظرے کا چیلنج کر دیا ۔۔

۔ اپنے بیان میں چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علما کا وفد بنایا جائے ،افغان عبوری حکومت کے ذمہ داران ، افغانی اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ پاکستانی علما کیخلاف جو مہم چلا رہے ہیں انکو چیلنج کیا جاتا ہے کہ وہ علما کے نام متعین کریں جنکی موجودگی میں ہمارے علمااپنا موقف پیش کرینگے اور طالبان اپنا موقف پیش کریں ، کیا جو دہشتگردی پاکستان میں افغان عبوری حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے وہ شرعاً جائز ہے یا ناجائز اور کیا پاکستانی حکومت کا جواب میں رد عمل درست ہے یا نہیں ، قرآن و سنت سے واضح ہو جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں