تین محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے تین مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ زراعت کے پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ونگ میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ای ایس ای اردو کی 20 اسامیوں کے لیے 80 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔