خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کیخلاف درج

 خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کیخلاف درج

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ شادمان میں خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، ساس اور 3 دیوروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں والد نے بتایا ہے کہ 12سال قبل بیٹی کو شادی پر 150 تولہ سونا دیا تھا، شوہر اور سسرال کے لوگ بیٹی کو تنگ کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے ، بیٹی کا گھر بسانے کے لیے کمرشل پلاٹ اور دکان بھی بیٹی کے نام کرائی۔ داماد، ساس اور دیور مزید ساڑھے تین کروڑ روپے مانگ رہے تھے ، مقتولہ کے والد نے ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ذریعے بھجوائے ۔ملزم داماد میری بیٹی کی گاڑی فروخت کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں