آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ای شیٹ پر لیا جائے گا
لاہور(خبر نگار)آٹھویں جماعت کا بورڈ کا امتحان ای شیٹ پر لیا جائے گا ،امیدواروں کی جوابی کاپی سکین کرکے چیک کیجائے گی۔۔۔
دس لاکھ امیدوار آٹھویں کے بورڈ امتحان میں شرکت کریں گے ،پاکستان پوسٹ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سوالیہ پیپرز پہنچائے گا،پیپروں کی کولیکشن متعلقہ اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کے ذریعے کیجائے گی۔صوبہ بھر کے سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔