ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن آفس سے سرکاری ملازم کی موٹر سائیکل چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن آفس سے سرکاری ملازم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،ایل ڈی اے کی پارکنگ سے وی سی سیل کے درجہ چہارم ملازم دانیال کی موٹر سائیکل چوری ہوئی۔۔۔
ایل ڈی اے کی جانب سے پولیس سٹیشن میں موٹر سائیکل چوری کی درخواست جمع کرادی گئی ہے، چیف سیکورٹی آفیسر کے مطابق ایل ڈی اے انٹرنل پارکنگ میں گارڈز کو تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی اندرونی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری ہونا سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا ہوچکا ہے ،ایل ڈی اے پارکنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود نہ تھے۔