آئی جی کی بھکر حملے میں زخمی پولیو ورکر کی عیادت
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے وسیم احمد سیال، ڈی پی او بھکر اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے داجل چیک پوسٹ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکر محمد زبیر کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی پولیو ورکر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ آئی جی نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے خودکش بمبار کو پولیس چیک پوسٹ میں داخل ہونے سے روکا۔