سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی  سے عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ،جس دوران پاک سعودی تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی ، یوم تاسیس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن کا ضامن ہے ۔ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں