بلدیہ ملازم کو زخمی کرنے پر مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا) بلدیہ ملازم کو زخمی کرنے اور امورسرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میونسپل کمیٹی چونیاں کے ملازم عادل حفیظ نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ بر لب سڑک نزد شہزادہ ماڈل سٹی چھانگا مانگا روڈ کے رہائشی ملزموں فدا حسین ولد لطیف اور عبد اللطیف ولد محمد شریف شیخ نے مجھے زخمی کرکے اور امورسرکار میں مداخلت کرکے ارتکاب جرم کیا ہے ۔ جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔