مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، کانسٹیبل بھی زخمی
غازی آباد (نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ملزم زخمی حالت میں گرفتارجبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی کو لوٹ مار کی واردات کی اطلاع پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ملزموں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ، دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر تلاش کرنے پر کانسٹیبل کامران طاہر کی دائیں ٹانگ ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی جبکہ 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،تفتیش کرنے پر ملزموں کے نام و پتہ علی حسن ولد بشیر احمد قوم اوڈھ اور عمر حیات ولد بگی قوم سیال معلوم ہوئے ، قبضہ سے 2 پسٹل ، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جبکہ دو ساتھی تاریکی میں فرار ہو گئے ۔