مصطفی آباد:بس کی ٹکر ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق
پکی حویلی کے قریب حادثے میں عدنان موقع پر جان کی بازی ہار گیا
مصطفی آباد ( نامہ نگار )قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں تیز رفتا ربس کی ٹکر سے 32سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔کیلوں کارہائشی عدنان موٹر سائیکل پر قصور جارہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی ،جس کے نتیجے میں عدنان فٹ پاتھ سے ٹکرا کر موقع پر ہی جان کی بازی ہا ر گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ہونے والے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔