قصور:شہری لاکھوں روپے ، 4موٹرسائیکلوں سے محروم

قصور:شہری لاکھوں روپے ، 4موٹرسائیکلوں سے محروم

چوروں، ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں تیمور، ثاقب، وسیم، طارق، عاشق شامل

قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور 4موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس سے دائو کے کھنیانہ چونیاں کے رہائشی محمد تیمور نظام سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ، تھانہ صدر قصور کے علاقہ دولے والا کے قریب شیخ عماد نو قصور کے رہائشی ثاقب علی سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل چھین لی۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ پیرو والا روڈ سے نامعلوم چور محمد وسیم کے گھر سے موٹرسائیکل ودیگر گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ الہ آباد کے علاقہ سے نامعلوم چور محمد طارق ولد محمد رفیق کی موٹرسائیکل ، جبکہ تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ مین گیٹ سٹی پارک سے محمد عاشق کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں