مسافر کو نشہ آور چیز پلا کر لوٹ لیا گیا
قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور کے نواحی گاؤں جمبر کے قریب مسافر کو نشہ آور چیز پلا کر لوٹ لیا گیا۔
بیدیاں روڈ سے ساہیوال جانے کے لیے لفٹ لینے والے 30 سالہ مصطفیٰ کو نامعلوم کار سواروں نے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کیا اور نقدی و سامان لوٹنے کے بعد جمبر نہر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔