ون ویلنگ کرنیوالے 67 منچلے گرفتار
کاہنہ(نمائندہ دنیا)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ون ویلنگ کرنیوالے 67 منچلے گرفتار کرلئے ۔ خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران فیروز پور روڈ، کینال روڈ سے ون ویلرز کوگرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ون ویلرز کے حوالے سے نوٹس لیا تھا۔ملزم صبح سویرے اور رات کو مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے ۔ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں۔