کوٹ رادھا کشن :پولیس ٹیم پر حملہ، منشیات فروش فرار

کوٹ رادھا کشن :پولیس ٹیم  پر حملہ، منشیات فروش فرار

قصور(خبرنگار)قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں پولیس ٹیم پر حملہ، منشیات فروش فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او افتخار بخاری اور اے ایس آئی عبدالجبار نے ٹیم کے ہمراہ لسٹڈ منشیات فروش خالد کے گھر چھاپہ مارا، تاہم ملزم کے بھائیوں بلال، محسن اور حامد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس سے مزاحمت کی اور ملزم خالد کو چھڑوا کر بھگا دیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں