شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کار میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر رکھے نیلے رنگ کے گیلن سے 100 لیٹر کھلی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز گل کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات اور شراب کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔